Latest News

کورونا :پنجاب میں وائرس سے چوتھی موت، متوفی پی جی آئی چنڈیگڑھ میں زیر علاج تھا

کورونا :پنجاب میں وائرس سے چوتھی موت، متوفی پی جی آئی چنڈیگڑھ میں زیر علاج تھا

چنڈیگڑھ :پنجاب میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔ صوبے  میں کورونا وائرس کی وجہ سے چوتھی موت ہو گئی ۔ تازہ معاملہ موہالی کے نیا گائوں کا سامنے آیا ہے ، جہاں کوروناوائرس سے متاثر 65سالہ بزرگ کی چنڈیگڑھ پی جی آئی میں منگلوار کو موت ہو گئی ۔ اس بات کی تصدیق چنڈیگڑھ انتظامیہ کے صلاح کار منوج پردا نے ٹویٹ کے ذریعے  دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میںکہا کہ مجھے پی جی آئی کے ڈائریکٹر نے اس  افسوس ناک واقعہ  کی جانکاری دی ہے۔
3دن سے پی جی آئی میںداخل
نیا گائوں کے دشمیش نگر  کے بزرگ کو 26مارچ کو پی جی آئی میںایڈمٹ کیا گیا تھا ۔ مریض کو بخار ، کھانسی و سانس لینے میں دقت تھی ۔ ڈاکٹروں نے اسے سوائن فلو کا  معاملہ سمجھ  کر مریض کو ایمر جینسی میں عارضی طور پر بنائے گئے ایک وارڈ  میں داخل کر دیا ۔اگلے دن جب مریض کا ٹیسٹ کیا گیا تو پتہ چلا کہ بزرگ کو سوائن فلو نہیں ہے۔ اس کے بعد اس کا کووڈ 19کا ٹیسٹ کیا گیا ۔ اتوار رات کو مریض کی ٹیسٹ رپورٹ آئی، جس سے پتہ چلا کہ وہ کوروناپوزیٹو ہے ۔ دیر رات 11بجے کے بعد مریض کو پی جی آئی کے سی ڈی وارڈ میں شفٹ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق تشویش کی بات یہ ہے کہ جس بزرگ کی کوروناوائرس سے موت ہوئی ہے ، اس کی ابھی تک کسی  طرح کی ٹریول ہسٹری نہیںتھی،پھر اسے کورونا وائر س کیسے ہوا یہ تشویش کی بات ہے۔ اس سے  پہلے اتوار کو امرتسر میںہوشیار پور کے ہر بھجن سنگھ اور سوموار کو پٹیالہ کے ہسپتال میں ایک عورت کی کوروناسے موت ہوئی تھی جبکہ اٹلی سے لوٹے نواں شہر کے گائوں پٹھلاوا  کے بزرگ  بلدیو سنگھ کی 18مارچ کو کورونا وائرس سے موت ہو گئی تھی۔ ٹرائی سٹی میں21پازیٹو مریض ہیںجس میںسے 1کی آج موت ہوگئی   ۔چنڈیگڑھ  میں13، موہالی میں7اور پنچکولہ میں1پازیٹو مریض ہے۔
 



Comments


Scroll to Top