Latest News

برنالہ میں کورونا وائرس نے دی دستک،42سالہ عورت کی رپورٹ آئی پازیٹو

برنالہ میں کورونا وائرس نے دی دستک،42سالہ عورت کی رپورٹ آئی پازیٹو

برنالہ:پنجاب میں تیزی سے پائوں پھیلا رہے کوروناوائرس نے اب  برنالہ میں بھی دستک دے دی ہے۔یہاں کے سیکھا  روڈ کی رہنے  والی ایک 42سالہ عورت کی رپورٹ  پازیٹو آئی ہے۔ برنالہ میں یہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ ہے  جس سے شہر میں ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ سول ہسپتال کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر جیوتی کوشل نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ  ہی پنجاب میںکورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ  کر 68ہو گئی ہے۔
صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر  جیوتی کوشل نے کہا کہ متاثرہ عورت  کو دو دن پہلے ہی ہسپتال میںبھرتی کروایا گیا تھا ،جس کی رپورٹ آج پازیٹو آئی ہے۔ انہوں نے  کہ اب وہ عورت کے رابطے میںآنے والے سبھی اشخاص  کی لسٹ بنانے جا رہے ہیں تاکہ انہیںبھی آئیسولیٹ کیا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top