National News

مغربی کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی، 40 افراد ہلاک

مغربی کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی، 40 افراد ہلاک

نیروبی: افریقی ملک کینیا کے مغربی علاقے میں ڈیم ٹوٹنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیا پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس افسر سٹیفن کیروئی نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ڈیم ٹوٹنے کے بعد سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور ایک بڑی سڑک تک رابطہ منقطع ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح گریٹ رفٹ ویلی کے علاقے مائی ماہیو میں واقع پرانے کجابے ڈیم کے ٹوٹنے کے بعد پیش آیا۔

At least 40 people die in western Kenya after a dam collapses following  heavy rains | Africanews

گریٹ رفٹ ویلی کے علاقے میں سیلاب آنے کا خطرہ بنا رہتاہے۔ ڈیم ٹوٹنے کے بعد پانی نیچے کی طرف بہنے لگا۔کینیا میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے اب تک 100 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اسکولوں کے کھلنے میں تاخیر ہورہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top