Latest News

جموں کشمیر:کلگام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ میں 4دہشت گرد ڈھیر

جموں کشمیر:کلگام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ میں 4دہشت گرد ڈھیر

سرینگر :جنوبی کشمیر کے کلگام میںسنیچروار کو دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز  کے درمیان ہوئے حملے میںچار دہشت گردمارے گئے۔ صبح تک تین دہشت گرد کے مارے جانے کی خبر تھی پر تلاشی مہم میں سکیورٹی فورسز کو ایک اور دہشت گرد کی لاش ملی  جس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ۔ مقابلہ کھر بٹپورا  کے ہردم  نگری علاقے میں ہوا ۔ دہشت گرد  وں کی پہچان نہیں ہو پائی ہے ۔ فورس کی34آر آر کو گائوں کے ایک باغ میںدہشت گردوں کے ہونے کی جانکاری ملی تھی انہوں نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے کی ناکہ بندی کی  جس میں دہشت گرد گھر گئے اور انہوں نے گولی باری شروع کر  دی۔
جانکاری کے مطابق دہشت گردوں کے اس گروپ نے ہال ہی میں کشمیر میں تین سول شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ آپریشن اپنے آخری مرحلے میں ہے ۔ آپ کو بتا دیں کہ کشمیر میں کل مختلف آپریشنوں میںسات دہشت گرد پکڑے گئے تھے  اور ان سے اصلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top