Latest News

کابل میںمسلح افراد نے گوردوارے میں گھس  کر کیا حملہ،4افراد ہلاک

کابل میںمسلح افراد نے گوردوارے میں گھس  کر کیا حملہ،4افراد ہلاک

کابل:افغانستان کی دارالحکومت کابل میں بدھوار صبح کچھ مسلح افراد نے وہاں کے گوردوارے میں گھس کر حملہ کر دیا جس میں کم سے کم چار افراد کی موت ہو گئی ۔ یہ سبھی لوگ گوردوارے میں دھارمک سماگم کیلئے اکٹھے ہوئے تھے ۔ ایک سکھ ایم پی نے حملے کے بارے میں جانکاری دی ۔
 افغانستان کے وزارت داخلہ نے کہا کہ پولیس موقع واردات پر پہچ چکی ہے اور حالت کا جائزہ لے رہی ہے۔ حملے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایم پی نریندر سنگھ خالصہ نے کہا کہ جب حملہ ہوا تب وہ گورودوارے کے نزدیک ہی تھے اور گولیوں کی آواز سن کر ادھر کی طرف بھاگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میںکم سے کم چارافراد کی موت ہو گئی۔
افغانستان کے وزارت داخلہ نے کہا کہ جلد ہی حملہ ور کے بارے میں  جانکاری حاصل کی جائے گی۔بتا دیںکہ سکھ گروپ یہاں اکثریت میں ہے اور اس مسلم ملک میں سکھوں کو بڑے پیمانے پر بھید بھا ئو کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔حالانکہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب کسی دھارمک سماگم میں حملہ ہو ا ہے۔ اسی ماہ کی شروعات میں اسلامک سٹیٹ سے متعلق ایک تنظیم نے کابل میں شعیہ مسلم اکثریت یافتہ کے ایک دھارمک سماگم پر حملہ کیا تھا جس میں 32افراد کی موت ہو گئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top