Latest News

بستی:3ماہ کا بچہ نکلا کورونا  پازیٹو، ڈی ایم اور سی ایم او نے کی تصدیق

بستی:3ماہ کا بچہ نکلا کورونا  پازیٹو، ڈی ایم اور سی ایم او نے کی تصدیق

بستی:اتر پردیش  کے بستی ضلع میں 3ماہ کا بچہ کورونا  پازیٹو  پایا گیا ہے۔ ضلع کے سی ایم او فکریار اور  ضلع افسر  آسو توش  نرنجن نے اس کی تصدیق  کی ہے ۔ معاملہ کوتوالی  تھانہ علاقے کے ملت نگر  کا ہے ۔ بچے کی ماں بھی پازیٹو بتائی جا رہی ہے۔ خبر کے مطابق  بچے کا ایک رشتہ دار حال ہی میں پازیٹو  پایا گیا ہے جسے   علاج  کے لئے آئیسو لیٹ  کیا گیا ہے۔ اب زچہ بچہ  کیسے متاثر  ہوئے یہ پتہ لگایا  جا  رہا ہے۔ 
لکھنئو میں2سال کا متاثرہ بچہ ہوا ٹھیک
گزشتہ دنوں دار الحکومت لکھنئو  میں 2سال کا بچہ متاثر پایا گیا تھا۔ جسے علاج کے لئے   کے جی ایم یو میںآئیسو لیٹ کیاگیا تھا ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب بچے کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔ جسے ہسپتال انتظامیہ  نے چھٹی دے دی  ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top