جالندھر:جالندھر پولیس کمشنریٹ نے اب تک کی سب سے بڑی 48 کلوگرام منشیات کی کھیپ ضبط کرکے ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے پیر کو کہا کہ پولیس نے شہر کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم سرغنہ سمیت تین اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 48 کلو ہیروئن، 21 لاکھ روپے کی غیر قانونی رقم، نوٹ گننے کی ایک مشین اور تین ہائی ٹیک گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ سنڈیکیٹ کے روابط سرحدوں کے پار ایران، افغانستان، ترکی، پاکستان اور کینیڈا تک پھیلے ہوئے ہیں، گھریلو نیٹ ورک کے ساتھ دو ریاستوں جموں و کشمیر اور گجرات تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔