Latest News

ہندوستان میں کورونا وائرس کے مزید  3 معاملے سامنے آئے، ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34 ہوئی

ہندوستان میں کورونا وائرس کے مزید  3 معاملے سامنے آئے، ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34 ہوئی

نئی دہلی:چین میں وبا کی شکل اختیار کر چکے  کورونا وائرس نے ہندوستان میں اپنا قہر برپانا شروع کر دیا ہے۔ ہفتہ کو ہندوستان میں کورونا وائرس کے تین اور نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں دو لداخ اور ایک تمل ناڈو میں پازیٹو پایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بھارت میں   کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔
تازہ معاملات میں عمان  سے لوٹا تمل ناڈو کا ایک شخص  کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب اس کا ٹیسٹ کیا تو وہ پازیٹو پایا گیا۔ اس کے علاوہ ایران سے لداخ لوٹے دو شخص بھی  کورونا وائرس سے متاثر  پائے گئے، ایسے میں مسلسل ملک میں  کورونا  وائرس سے کیس بڑھ رہے ہیں، اب تک 34 کیس سامنے آ چکے ہیں۔
بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو وزراء سے کورونا وائرس کی حیثیت کے بارے میں معلومات لی۔انہوں نے اس معاملے میں ایک اجلاس کیا جس  میں وزیر صحت ہرش وردھن، وزیر خارجہ ایس  جے شنکر اور دیگر وزیر شامل ہوئے۔ اجلاس کے بعد وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ ملک بھر میں 52  لیبارٹریوں میں نمونوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے مشتبہ  ہندوستانی  مریضوں کے تھوک کے نمونے لے کر 'مہان ایئر'کا ہوائی جہاز ہفتہ کی  صبح تہران سے نئی دہلی پہنچا تھا۔ ایئر پورٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ بہت سے ایرانی شہریوں کو لے کر ہفتے کی صبح قریب ساڑھے دس بجے طیارے نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے واپسی کی پرواز بھری ۔ہوائی جہاز صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے ہوائی اڈے پر اترا تھا۔
حکام نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ایران کے تہران سے ایک ہوائی جہاز پربامنڈل وائرس کے مشتبہ 300  بھارتی مریضوں کے تھوک کے نمونے لے کر آئے گا۔ اگرچہ اب یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ طیارہ ایران سے کتنے ہندوستانیوں کے نمونے لایا اور کتنے ایرانی شہریوں کو لے کر یہاں سے گیا۔
 



Comments


Scroll to Top