Latest News

ماں  کے کورونا  پازیٹو نکلنے پر  3ماہ   کی بچی  کو نرسوں نے پلایا  دودھ ،

ماں  کے کورونا  پازیٹو نکلنے پر  3ماہ   کی بچی  کو نرسوں نے پلایا  دودھ ،

نئی دہلی:دنیا بھر  میں ہا ہا کار مچانے کے بعد ملک میں کورونا کا خطرہ تیزی سے بڑھتا جا  رہا ہے۔  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران کوروناوائرس (کووڈ19)  انفیکشن  کے 1076 نئے معاملے درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد  11ہزار  کے پار  ہو گئی  ہے ا ور  اس دورا ن اس انفیکشن کی وجہ سے 38 مذید  افراد  کی موت ہونے سے مہلوکین کا اعداد و شمار  377 پر پہنچ گیا  ہے ۔اسی درمیان چھتیس گڑھ سے ایک بیحد  پیاری تصویر  دیکھنے کو ملی  جہاں  ماں کے کورونا پازیٹو  نکلنے  کے بعد  تین ماہ کی بچی کو نرسیں دودھ پلاتی دکھیں۔ 
ویڈیو میں آپ  دیکھ سکتے ہیں کہ بچی کو چپ کراتی اور دودھ پلاتا نرسنگ سٹاف اس  مشکل وقت میں بھی 'بھگوان' بنا ہوا ہے۔ رائے پور ایمس  کے ایک ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ پی پی ای  کٹ پہنے  ہسپتال کی نرسنگ محکمہ ملاز مین  چھوٹی بچی  کو بوٹل  سے دودھ   پلا رہی ہیںاورخاموشی اختیار کر رہی ہیں۔ چھوٹی سی بچی کو گود میں لئے 'ماں'  بچی کو دودھ پلاتے  ہوئے  ٹھیک ویسے ہی  گنگنا رہی  ہیں ، جیسے کہ اس کی ماں ہوتی تو   گنگناتی ۔  ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top