Latest News

فرانس میں چرچ پرحملہ، 3 لوگوں کا قتل، خاتون کا سرکاٹا، میئر نے کہا- یہ دہشت گردانہ حملے جیسا

فرانس میں چرچ پرحملہ، 3 لوگوں کا قتل، خاتون کا سرکاٹا، میئر نے کہا- یہ دہشت گردانہ حملے جیسا

پیرس: آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کارٹون تنازعہ میں پوری دنیا میں مسلمانوں میں اضطراب کی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے خلاف بھی ناراضگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ فرانس کے ایک چرچ  میں ایک حملہ آور نے ایک خاتون کا گلا کاٹ دیا اور دو دیگرلوگوں کو چاقو مار کر بے رحمی سے قتل کردیا۔ یہ حادثہ فرانس کے نائس شہر میں پیش آیا ہے۔

3 dead in knife attack near church in France's Nice - Rediff.com India News

شہر کے میئر نے اس خوفناک حادثہ کو دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔میئر کرسچین استورسی نے کہا کہ چاقو سے یہ حملہ شہر کے نوٹرے ڈیم چرچ میں ہوا ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تین لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون کا گلا کاٹا گیا ہے۔ فرانس کے ایک لیڈر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خاتون کا گلا کاٹا گیا ہے۔


ہتھیار بند جوانوں نے چرچ کو گھیرلیا
فرانس کے دہشت گردی مخالف محکمہ نے کہا کہ اسے اس حملے کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جائے حادثہ پر موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ ہتھیار بند جوانوں نے چرچ کو گھیرلیا ہے۔ موقع پر ایمبولینس اور فائر سروس کی گاڑیاں موجود ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب کچھ وقت پہلے ہی فرانسیسی ٹیچر کی پیغمبر کا کارٹون دکھانے پر قتل کردیا گیا تھا۔ حالانکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ چرچ میں چاقو سے حملہ کرکے لوگوں کا قتل کرنے کے پیچھے مقصد کیا تھا۔

3 People Killed in Suspected Terrorist Attack at Church in Nice, France
اس سے قبل فرانس میں آخری نبی صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کا کارٹون دکھانے پر ایک ٹیچرکا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے شخص کی آزادی اور مذہب کی آزادی کی بات کہہ کر آزادی رائے کی حمایت کی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد سے ان کو مسلم ممالک کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پوری دنیا میں ان کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے اور فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔



Comments


Scroll to Top