Latest News

کووڈ19:ایران سے جودھپورلائے گئے 277ہندوستانی ، 14دن تک رہیں گے فوج کے بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ میں

کووڈ19:ایران سے جودھپورلائے گئے 277ہندوستانی ، 14دن تک رہیں گے فوج کے بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ میں

نیشنل ڈیسک:دنیا بھر کے 100سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس اپنا قہر دکھا چکا ہے۔ وہیں بھارت میں بھی یہ تیزی سے اپنے پاوں جما رہا ہے ۔ ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 560تک پہچ چکی ہے اور اب تک 11کی موت ہو چکی ہے۔ اسی درمیان بدھوار صبح خصوصی جہاز سے ایران میں پھنسے 277ہندوستانیوں کو 14دن کے لئے آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔
جودھپورمیں ہندوستانی فوج کی طرف سے تیار خصوصی ویلنیس سینٹر بنایا گیا ہے جہاں یہ کوارنٹائن میں رہیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فی الحال ان سبھی ہندوستانیوں کی رپورٹ نیگیٹو ہے  لیکن ہندوستان میں بھی ان کی دوبارہ جانچ ہوگی اور فی الحال ان کو سبھی سے الگ ہی رکھا جائئے گا ۔ بتا دیںکہ اس سے پہلے جیسل میر آرمی ویلنیس سینٹر میں ایران سے لائے گئے 484ہندوستانی شہریوں کو کوارنٹائین  رکھا جا رہا ہے ۔ باہر سے لائے جانے والے ہندوستانی شہریوںکو جودھپور میں پہلی بار رکھا جا ئے گا۔
 



Comments


Scroll to Top