Latest News

تبلیغی جماعت  کے  غائب  افراد کو24گھنٹے کا الٹی میٹم

تبلیغی جماعت  کے  غائب  افراد کو24گھنٹے کا الٹی میٹم

چنڈیگڑھ :پنجاب کے محکمہ صحت نے تبلیغی جماعت میں حصہ  لینے والوں کو 24گھنٹے کی آخری وارننگ  دی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ پاس کے تھانے میں رپورٹ کریں یا مجر مانہ مقدمہ کا سامنا کرنے کے لئے تیار  رہیں۔
محکمہ صحت   کے ترجمان  نے بتایا کہ مرکز میں تبلیغی جماعت میں حصہ لینے والے لوگوں ، جو پنجا ب میں چھپے ہیں،کو سامنے آنا چاہئے  اور 24گھنٹوں میںکووڈ 19 کی سکریننگ کے  لئے  پیش  ہونا چاہئے  ۔ پنجاب پہنچنے والے 467 میں سے پولیس نے اب تک 445 افراد کا پتہ لگایا  تھاا ور 22 کی  کھوج   جاری ہے۔ ان میں  سے 350 کے سیمپل لئے تھے، جن میں سے 12پازیٹو اور 111نیگیٹو  آئے تھے ۔ باقی 227 کے نتیجو ں  کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top