Latest News

بگ باس تنازعہ:سلمان کے گھر کے باہر سے 22 لوگ رفتار ، مرکزی وزیر بولے  پہلے رپورٹ دیکھیں گے پھر ہوگا فیصلہ

بگ باس تنازعہ:سلمان کے گھر کے باہر سے 22 لوگ رفتار ، مرکزی وزیر بولے  پہلے رپورٹ دیکھیں گے پھر ہوگا فیصلہ

ممبئی : متنازعہ ریئلٹی شو 'بگ باس13' کو لے کر ہورہا تنازعہ مزید بڑھتا ہی جارہ اہے ۔ ملک کے ہر کونے سے اس شو کو بند کرنے کی مانگ اٹھ رہی ہے ۔ شو کو لے کر تنازعہ بڑھ گیا ہے کہ لوگ سلمان کے گھر کے باہر پہنچ گئے ۔ جس کے بعد 22 لوگوں کے خلاف ممبئی پولیس نے دفعہ 37(3) اور 143 مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے سبھی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ 

PunjabKesari
وہیں سلمان خان کے گھر باہر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ اس تنازعہ میں سلمان بھی پھنستے ہوئے نظر آرہے کیونکہ شو سلمان خان سے جڑا ہوا ہے ۔ اتنا ہی نہیں بگ باس سے ناراض کرنی سینا نے سلمان خان کو دھمکی دی ہے کہ وہ ان کی فلم 'دنگ 3' ریلیز نہیں ہونے دیں گے ۔ کرنی سینا کے چترپٹ صدر سرجیت راٹھور نے دھمکی دی ہے ہے ،' بگ باس' بند کرو ورنہ 'دبنگ 3' ریلیز نہیں ہونے دیں گے ۔ 

PunjabKesari
'لو جہاد' کا الزام بھی لگا 
بگ باس 13 آغاز سے ہی تنازعات میں گھیرے میں ہے ۔ بگ باس پر لو جہاد کو کو بڑھا دینے کے الزامات لگے تھے ۔ اس پر ٹریڈرز یونین نے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر کو خط لکھ کر شو پر پابندی لگانے کی مانگ کی تھی ۔ پرکاش جاوڈیکر سے جب سنیچر کے روز شو پر پابندی لگانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں ںے کہا کہ میں نے وزارت کے افسروں سے شو کے بارے میں رپورٹ مانگی ہے ۔ ہم پہلے رپورٹ دیکھیں گے ۔ اس کے بعد ہی کچھ فیصلہ لے پائیں گے ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top