Latest News

نظام الدین مرکز  سے لوٹی  مانسہ  کی 2خواتین  کورونا پازیٹو

نظام الدین مرکز  سے لوٹی  مانسہ  کی 2خواتین  کورونا پازیٹو

مانسہ : مانسہ کے قصبہ بڈھلاڈا کی مسجد میںنظام  الدین  مرکز  سے لوٹی 2عورتوں کی کوروناوائرس رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اس سے پہلے 3 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ۔اب مانسہ  ضلع میںکل کورونا متاثر ہ مریضوں کی تعداد  5ہو گئی ہے ۔ 
 ان سبھی مریضو ں کو مانسہ  کے سول ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ  صحت محکمہ نے ان افراد کے رابطے میں آئے  11افراد  کے سیمپل لئے ہیں۔ ان میں  سے 7افراد کی رپورٹ  نیگیٹو  آئی ہے ، جبکہ چار افراد کے سیمپل دوبارہ لینے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اس سے پہلے بڈھلاڈا  کے 11لوگ ، جو کہ دہلی کے تبلیغی جماعت  سے  واپس لوٹے تھے میں سے تین کی رپورٹ  پازیٹو آئی تھی ۔ اس بارے میں سول سرجن نے عوام سے درخواست  کی ہے کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کی طرف  سے سوشل  ڈسٹینسنگ   کا خیال رکھا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top