Latest News

ڈیرہ بسی  کے  جواہر پور  میں 2 مذید  نئے معاملے  آئے سامنے ،اب موہالی میں  مریضوں  کی تعدادہوئی 50

ڈیرہ بسی  کے  جواہر پور  میں 2 مذید  نئے معاملے  آئے سامنے ،اب موہالی میں  مریضوں  کی تعدادہوئی 50

ڈیرہ  بسی: کورونا وائرس کا گڑھ بن چکے موہالی ضلع سے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے ۔ موہالی کے ڈیر ہ بسی میں   سنیچر وار   کو کورونا  کے مرکز میںنئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ بتا دیں کی یہ دونوں معاملے گائوں  جواہرپور سے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد  اکیلے جواہر پور میں  کل مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے ، وہیں موہالی ضلع میں اب 2 معاملے نئے آنے سے کورونا متاثرین   کی تعداد 50ہو گئی ہے۔ جو کہ پنجا ب کے باقی ضلعوں    سے  زیادہ ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ کل  جمعہ کو  جواہر پور  گائوں سے  کورونا کے 10 نئے معاملے  بھی سامنے آئے  تھے، جس  کی  وجہ سے گائوں  کے لوگ پہلے سے ہی ڈرے ہوئے تھے۔ اسی درمیان اب پھر سے گائوں میں دو معاملے سامنے آ گئے ہیں۔ جس کے پیش نظر  اب   لوگوں کے درمیان  دہشت کا ماحول  بنا  ہو ا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top