Latest News

لاک ڈاون کے 2ماہ مکمل،ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب،54 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند قرار

لاک ڈاون کے 2ماہ مکمل،ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب،54 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند قرار

نیشنل ڈیسک:ملک میںمسلسل تیسرے روزبھی کورونا وائرس متاثرین کے چھ ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے سے  متاثرین کی کل تعداد 1,31,868پر پہنچ گئی ہے  حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں54 ہزار سے زیادہ افراد نے اس انفیکشن سے نجات بھی  پائی  ۔ مرکزی وزیر صحت و بہبود کلیانی کی طرف سے اتوار صبح جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,31,868 پر پہنچ گئی ہے۔
وہیں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد  3868 ہو گئی ہے۔54440مریض ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ملک میںکل ایکٹو معاملے 73560ہیں۔اس سے ایک دن پہلے 6654نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top