Latest News

جالندھر کے 2متاثرین نے ’کورونا‘ کو ہرایا، ہسپتال سے ملی چھٹی

جالندھر کے 2متاثرین نے ’کورونا‘ کو ہرایا، ہسپتال سے ملی چھٹی


جالندھر:جالندھر جہاں کورونا وائرس کے اتنے نئے معاملے سامنے  آچکے ہیں، وہیں جالندھر کے عوام کو کچھ راحت  بھری خبر سامنے آئی ہے۔ جالندھر کے سول ہسپتال میں بھرتی دو کورونا متاثرین

نے کورونا کو ہرا کر جیت حا صل کی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، کلہ محلہ  کے سرگیت کپور اور بستی شیخ  کے اوتار سنگھ نے کورونا پر جیت حاصل  کی ہے۔ پوری طرح صحت یاب ہونے کے بعد گزشتہ سوموار  دونوں کو ہسپتال  سے چھٹی  دے دی گئی ہے۔ بتادیں کہ اب تک جالندھر کے کل 10متاثرین نے کورونا پر فتح حاصل کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top