National News

محکمہ انکم ٹیکس کا انتباہ: 31 مارچ کے بعد 17 کروڑ پین کارڈ ہوسکتے ہیں بند، جلد پورا کرلیں یہ کام

محکمہ انکم ٹیکس کا انتباہ: 31 مارچ کے بعد 17 کروڑ پین کارڈ ہوسکتے ہیں بند، جلد پورا کرلیں یہ کام

بزنس ڈیسک:محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ اگر  پین کارڈ کو 31 مارچ 2020 تک  آدھار سے  نہیں  جوڑا  جاتا ہے  ، تو  وہ بیکار  اور ناکارہ  ہو جائے گا۔ پین اور آدھار کو جوڑنے کو لے کر میعاد کئی بار بڑھائی گئی ہے اور موجودہ میعاد 31 مارچ 2020 کو ختم ہو جائے گی۔  محکمہ کے مطابق 27 جنوری 2020 تک 30.75 کروڑ پین کو پہلے ہی آدھار سے جوڑا  جا چکا ہے۔ اگرچہ 17.58 کروڑ پین  ک اب 12  ہندسوں والے آدھار سے جوڑا جانا ہے ۔

PunjabKesari
سنیٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس  ( سی بی ڈی ٹی )نے کہا کہ جس شخص کو ایک جولائی 2017 تک پین الاٹ کئے گئے ہیں، انہیں اس انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 139 اے اے کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت  اپنے آدھار کے بارے میں 31 مارچ 2020 تک  جانکاری  دینی ہے۔ ایسا نہ کرنے پر متعلقہ پین اس کے بعد بیکار  ہو جائے گا اور وہ کام نہیں کرے گا۔ انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 139 اے اے (2) کے مطابق ایک جولائی 2017 تک جن لوگوں کے پاس پین ہے اور آدھار لینے کے لئے اہل ہیں، انہیں آدھار نمبر کے بارے میںٹیکس   اتھارٹی کو جانکاری  دینی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جن لوگوں کا پین  ناکارہ  ہو جائے گا، انہیں اطلاع نہیں دینے  کی وجہ سے  انکم ٹیکس قانون کے تحت نتائج بھگتنے ہوں گے۔  محکمہ کے مطابق جو لوگ 31 مارچ 2020 کے بعد پین کو  آدھار سے  جوڑتے ہیں، وہ آدھار نمبر کی  جانکاری  دینے کے بعد سے آپریٹنگ میں آ جائے گا۔ عام طور پر انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے پین کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں محکمہ کا کہنا ہے کہ دونوں دستاویز لنک نہ ہونے پر لوگوں کو کچھ پریشانی آ سکتی ہے۔

PunjabKesari
ایسے کریں پین-آدھار کو لنک 
 پین اور آدھار کو لنک کرنے کے لئے آپ انکم ٹیکس محکمہ کے سرکاری ای فائلنگ پورٹل پر جاکر یہ کر  سکتے ہیں۔اس پورٹل میں آپ کو بائیں طرف پین - آدھار لنک کرنے کا آپشن ہے۔ https://www1.incometaxindiaefiling.gov.in/e-FilingGS/Services/LinkAadhaarHome.html
اس پر کلک کرنے کے لئے آپ کو پین نمبر ،آدھار نمبر اور اپنا نام بھرنا ہوگا ۔ اس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس آپ کی طرف سے دی گئی جانکاری کو ویلڈیٹ کرے گا ۔ جس کے لنک ہونے کا عمل پورا ہو جائے گا۔ 
 



Comments


Scroll to Top