Latest News

پاکستان : بلوچستان میں بس میں آگ لگنے سے 15 مسافروں کی موت

پاکستان : بلوچستان میں بس میں آگ لگنے سے 15 مسافروں کی موت

انٹرنیشنل ڈیسک : پاکستان کے بلوچستان صوبہ سے آگزنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے ۔ ایک بس میں آگ لگنے سے 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ وہیں کئی مسافروں نے کود کر کسی طرح اپنی جان بچائی ۔ 
جانکاری کے مطابق ایرانی تیل کی سمگلنگ  کر لے جارہی ایک وین کے ڈرائیور کا اچانک کنٹرول کھو گیا اور ایک مسافر کوچ سے ٹکرا گئی ۔ ٹکر لگتے ہو  بس آگ کی لپٹوں میں گھر گئی ۔ اس حادثے میں بس میں سوار لوگ جھلس گئے اور 15 افراد کی موت ہوگئی ۔ 
مسافروں میں کچھ نے کود کر اپنی جان بچائی لیکن کچھ لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بس ڈرائیور سمیت 14 لوگوں کو لے کر ڈیرہ غازی خان ضلع سے کوئٹہ جارہی تھی جبکہ وین میں دو لوگ سوار تھے ۔ وین ڈرائیور اور سمگلنگ کے تیل کے بارے میں جانچ چل رہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top