سان فرانسسکو : امریکہ کے سان فرانسسکو میں پیر کے روز ایک کیبل کار کے اچانک رک جانے سے اس میں سوار کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔
سان فرانسسکو کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ زخمیوں میں سے دو کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں، جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ 11 دیگر کو معمولی درد اور کھچاو¿ کی شکایت تھی، جس کے پیش نظر انہیں موقع پر ہی ضروری علاج فراہم کیا گیا۔
کیبل کار کا آپریشن کرنے والی سان فرانسسکو میونسپل ٹرانسپورٹیشن ایجنسی (ایس ایف ایم ٹی اے) نے کہا کہ وہ اس واقعے کی سرگرمی کے ساتھ جانچ کر رہی ہے۔ تاہم ایجنسی نے کیبل کار کے اچانک رک جانے کی وجہ واضح نہیں کی۔
ایس ایف ایم ٹی اے نے ایک بیان میں کہا کہ کیبل کار سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ایسے واقعات کی دوبارہ تکرار روکنے کے لیے ہم اس واقعے کی گہری جانچ کریں گے۔