Latest News

نیپال میں بس حادثہ، 14 افراد ہلاک ، 16 زخمی

نیپال میں بس حادثہ، 14 افراد ہلاک ، 16 زخمی

کٹھمنڈو: نیپال کے ضلع سندھوپال چو میں اتوار کو ایک بس کے گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔
ضلع پولیس آفس کے ترجمان گنیش کھنال نے بتایا12 مسافروں کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی جبکہ دو دیگر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔بقیہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق صبح تین بجے ضلع کے سنوشی دیہی میونسپلٹی کے علاقے میں بس سڑک سے تقریباً 100 میٹر نیچے جا گری۔ بس ایک مذہبی اور سیاحتی مقام ڈولھا کے لن چو سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے کی طرف جا رہی تھی کہ راستہ میں یہ حادثہ ہو گیا۔
مسٹر کھنال نے کہااندازہ ہے کہ بس میں کم سے کم 32 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ بس کنڈکٹر شدید زخمی ہے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کوکھٹمنڈو لے جایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خستہ حال سڑکوں اور پلک ٹرانسپورٹ کی قابل رحم حالت کی وجہ سے نیپال میں حالیہ برسوں میں سڑک حادثات کافی ہورہے ہیں۔ نیپال پولیس کے مطابق، گزشتہ 10 برسوں میں سڑک حادثات میں 22،000 سے زیادہ لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں۔



Comments


Scroll to Top