Latest News

راجستھان: کوٹہ میں اب تک 104 معصوم بچوں کی موت ، مرکز کی ہائی لیول ٹیم  پہنچے گی جانچ کیلئے

راجستھان: کوٹہ میں اب تک 104 معصوم بچوں کی موت ، مرکز کی ہائی لیول ٹیم  پہنچے گی جانچ کیلئے

کوٹہ  (جے پور ) : راجستھان کے کوٹہ میں اب تک 104معصوم بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔ سال 2020 میں تین اور بچوں  نے دم توڑ دیا ۔  جمعرات کو بھی ایک بچی کی موت ہوگئی ۔ وہیں بچوں کی موت کی جانچ کیلئے کوٹہ کے انچارج منتری پرتاپ سنگھ کھاچریاواس اور وزیر صحت رگھو شرما جمعہ کے روز کوٹہ پہنچ  رہے ہیں ۔ ساتھ ہی مرکز کی ہائی لیول ٹیم بھی کوٹہ پہنچ جائے گی ۔  یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب کوٹہ  میں اتنے بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔ اس سے پہلے سال 2014 میں 15719 بچے داخل ہوئے تھے ۔ جس میں 1198 بچایا نہیں جا سکا تھا ۔ سال 2015 میں 17579 بچے داخل ہوئے جس میں 1260 بچوں کی موت ہوئی تھی ۔ 

PunjabKesari
ایمز کے ماہر ڈاکٹر بھی جائیں گے کوٹہ
مرکزی وزارت صحت کی ایک ٹیم راجستھان کے کوٹہ واقع جے کے لون ہسپتال پاجئے گی ۔ اس ٹیم میں جودھپور ایمز کے ماہر ڈاکٹر ، صحت، مالی اور علاقئی ڈائریکٹر بھی شامل ہوں گے ۔ اس کے علاوہ جے پور سے بھی ماہرین کی جانچ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ کوٹہ واقع اس ہسپتال میں علاج کے دوران گذشتہ دسمبر میں لگ بھگ 100 بچوں کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں مرکزی  وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس پورے معاملے میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ سے بات کی ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مرکزی حکومت نے راجستھان حکومت کو بچوں کے علاج میں ہر ممکن مدد دینے کا بھروسہ دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بال روگ ماہر کی ایک ٹیم راجستھان کیلئے روانہ ہوگئی ہے جو بچوں کو صحیح علاج دستیاب کرائے گی ۔ 

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top