Latest News

کووڈ19:ملک میں کورونا مریضوں کا اعدادو شمار 1000سے تجاوز، 24افرادہلاک اور 80افراد صحتمند قرار

کووڈ19:ملک میں کورونا مریضوں کا اعدادو شمار 1000سے تجاوز، 24افرادہلاک اور 80افراد صحتمند قرار


نیشنل ڈیسک:پورے ملک میںلاک ڈاون کے باوجود  ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثر مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1000کے پار چلی گئی ہے، جبکہ اب تک اس وائرس سے 24افراد کی جان گئی ہے اور 80مریض ٹھیک ہو کر اپنے گھروں  میں لوٹ چکے ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں   میں ہندوستان میں اس طرح متاثر ہ مریضو ں  کی  تعدادبڑھنا  پریشانی کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ حکومت اپنی طرف سے کورونا کیخلاف ہر تیاری کر رہی ہے لیکن باوجود اس کے ملک کے کئی ایسے شہری بھی ہیں جو لاک ڈائون  کا پوری طرح سے تعمیل نہیں کر رہے ہیں۔ لاک ڈائون کا اعلان کے ساتھ ہی کئی مزدوروں نے دہلی سے پلاین شروع کر دیا جس کے چلتے دہلی آنند وہارمیں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی۔
دہلی این سی آر نہیں بلکہ ملک کے دوسرے چھوٹے بڑے  شہروں  سے بھی عوام کا پلاین  ہونا جاری ہے ، چاہئے وہ کانپور ہو ، سونی پت ہو یا پھر سرسہ یا آگر مالوا ۔ سنیچر وار کو وزارت داخلہ نے اعلان بھی کیا تھا کہ مزدور پلاین نہ کریں، ان کے رہنے اور کھانے کے  انتظام کئے جائیں گے۔ وہیں دنیا بھر میں بھی اس وبا  نے ہاہا کار مچایا  ہو اہے۔
اکیلے اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد سنیچر وار کو 10,000کے پار پہنچ گئی ۔ 28مارچ کو اٹلی میں 889افراد کی موت  ہوئی تو وہیںپاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے قریب 12ہزار مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ 202ممالک کو اپنا شکار بنا چکے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 26ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی  ہے اور لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top