Latest News

مؤ:گیس سلنڈر پھٹنے سے تباہ ہوئی 2 منزلہ مکان ،10 لوگوں کی موت

مؤ:گیس سلنڈر پھٹنے سے تباہ ہوئی 2 منزلہ مکان ،10 لوگوں کی موت

مؤ: اترپردیش کے مؤ میں پیر کی صبح دردناک حادثہ ہو گیا ۔ یہاں محمد آباد کوتوالی علاقے کے ولید پور گاؤں میں سلنڈر پھٹنے سے کم سے کم 10 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ فی الحال اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس ، فائر بریگیڈ ، راحتی ٹیمیں بچاؤ کام میں لگ گئی ہیں ۔ 


ایڈیشنل چیف سیکرٹری اونیش اوستھی نے بتایا کہ ابھی تک حاصل جانکاری کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے سلنڈر پھٹنے سے کم سے  10 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔  وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے افسروں کو زخمیوں کے علاج کیلئے مناسب انتظامات  کرنے اور اس حادثے کے متاثرین کو ہر ممکن مدد اور راحت مہیا کرانے کے احکامات دئیے ہیں ۔ 
وہیں حادثے  پر ڈی جی پی اوپی سنگھ نے کہا کہ حادثہ دردناک ہے ۔ موقع پر ایس پی اور ڈی ایم پہنچے ہیں ۔ ہماری پہل ملبے میں دبے زندہ لوگوں کو بچانے کی ہے ۔ ہم نے این ڈی آر ایف کی ٹیم سے بھی رابطہ کیا ہے ۔ جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا ۔ 



Comments


Scroll to Top