Latest News

شرمناک:کورونا بحران میں ملک کو چھوڑ 20حسیناوں کے ساتھ جرمنی بھاگ گیا تھائی لینڈ کا راجا

شرمناک:کورونا بحران میں ملک کو چھوڑ 20حسیناوں کے ساتھ جرمنی بھاگ گیا تھائی لینڈ کا راجا

انٹرنیشنل ڈیسک:کورونا وائر س سے بچنے کے لئے پوری دنیا کے ملک لاک ڈائون کر اپنے شہریوں کو بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔، لاک ڈاون  کے چلتے لوگ گھروں   میںبند ہو گئے ہیں اور وقت گزارنے کے لئے کئی طرح  کی کوشش  کر رہے ہیں ۔ کچھ لوگ کوارنٹائن  میںکھانا بنا رہے ہیں تو کچھ اپنے پرانے شوق پورے کر رہے ہیں، مگر ، ہر کسی کیلئے آئیسولیشن ایسا  نہیں ہے۔ اس درمیان بھائی لینڈ کے راجا کی شرمناک حرکت سامنے آئی ہے۔
دراصل، تھائی لینڈ کے راجا مہا وزیرالونگ کورن نے بھی خود کو آئیسولیٹ کیا لیکن اس دوران انہوں نے اپنے تفریح کا بھی پورا خیال رکھا ۔انہوں نے خود کو ایک شاندار ہوٹل کے کمرے میں آئسولیٹ کیا ہوا ہے اور اس دوران وہ اپنی20 ساتھی عورتوں (ایسی عورتیں جن کے ساتھ فزیکل ریلیشن تو ہوتے ہیں لیکن شادی نہیں ہوتی )کو ساتھ لے گیا ۔
67سال کے تھائی راجا مہا نے جرمنی کے ایک عالیشان  ہوٹل کو ہی اپنا قلعہ بنا لیا ہے ۔ ہوٹل کے اندر بنے ان کے ہرم  میں 20عورتیں  رہیں گی ۔ اس کے علاوہ راجا مہا اپنے ساتھ کئی نوکر بھی لے کر گئے ۔ انہوں نے مقامی  ضلع کائونسل سے اجازت لینے کے بعد اس پورے ہوٹل کو بک کیا  ۔حا لانکہ اس بات کی ابھی تصدیق نہیں  ہوئی ہے کہ ان کی چاروں بیویاں بھی ان کے ساتھ آئیسولیشن میں ہیں یا نہیں۔
سوشل میڈیا پر راجاکے کورونا بحران میں چھوڑ کر غیر ملک  جانے پر عوام میں کافی غصہ  ہے ۔ یہی نہیں، تھائی لینڈ میں 'ہمیں راجا کیوں چاہئے' کافی ٹرینڈ چل رہاہے۔ 12لاکھ سے زیادہ لوگوں نے گزشتہ 24گھنٹے میںٹویٹ کیا ہے ۔ تھائی میں راجا کی تنقیدکرنے پر15سال قید کی سزا ہے لیکن لوگوں نے اس قانون کو توڑتے ہوئے اپنے کنگ کے آئیسولیٹ پر سوال اٹھائے ہیں۔ بتا دیںکہ اب  تک تھائی لینڈ میں کورونا وائر س  کے 1245معاملے سامنے آئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top