Latest News

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سیاست ریٹائرمنٹ لے لی

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سیاست ریٹائرمنٹ لے لی

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست سے کنارہ کرنے کا اعلان کردیا ۔  جیو نیوز کے مطابق انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بد عنوانی کے خلاف عوام کو بیدار کرنے میں اپنی طرف سے بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔  پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ، پارلیمنٹ میں سب کچھ ہوتا ہے لیکن عوامی کی بھلائی کیلئے کچھ نہیں ہوتا ۔ 

PunjabKesari
طاہر القادری نے اقتدار میں قابض سیاسی جماعت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ  بد قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے سماج میں غریب اور درمیانی طبقے کی کوئی گنجائش نہیں رہی ۔ زیادہ تر ممبر پارلیمنٹ صرف اقتدار میں بنے رہنے کیلئے زندہ رہتے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top