Latest News

چین  میں پھر  کورونا کی دستک: 1 دن میں 46 نئے معاملے و 3اموات ، جنوبی کوریا میں ٹھیک  ہوئے 91متاثرین  دوبارہ کورونا مثبت  پائے گئے

چین  میں پھر  کورونا کی دستک: 1 دن میں 46 نئے معاملے و 3اموات ، جنوبی کوریا  میں ٹھیک  ہوئے 91متاثرین  دوبارہ کورونا مثبت  پائے گئے

بیجنگ :کورونا وائرس  پر   نکیل  کسنے کا دعویٰ  کرنے والا چین میں ایک بار  پھر کلر وائرس نے دستک دے دی ہے۔ کورونا کا گڑھ رہے ووہان میں لاک ڈاون ہٹنے کے بعد سے  ہی نئے معاملے بڑھ گئے ہیں۔ نئے معاملوں کے سامنے آنے سے چین کی تشویش ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ قومی صحت کمیشن  کے مطابق شکر وار کو چین میں مہلک  کورونا وائرس کے 46 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ ایک دن پہلے 42 معاملے درج کئے  گئے تھے ، چین میں  کورونا وائرس سے متاثرین افرادکی تعداد بڑھ کر 81,935 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کا اعداد و شمار  بڑھ  کر 3,339  ہو گیا ہے۔ چین میں اب تک 77 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔
 وبا  کو روکنے کے لئے چین نے جنوری میں  ہی ووہان کو پوری طرح  سے لاک ڈاون  کر  دیا تھا ،جس کی وجہ سے وا ئرس  کو کنٹرول  کرنے میںمدد ملی ۔ چین  کے پالیسی کاروں  کو غیر ممالکی  مریضوں کو لے کر زیادہ تشویش ستا رہی ہے ۔ شمال مشرق کے ہیلونگ جیونگ نے حال ہی میں روس سے آئے  چینی شہریوں کے صوبے میں داخلہ   کرنے کی وجہ سے نئے معاملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ صوبائی صحت افسران نے کہا کہ شکر وار کو 22نئے معاملے سامنے آے  ہیں ۔ان میں سے سبھی چینی شہری روس سے آئے تھے۔ بتا دیں کہ چین کے ووہان شہر سے کورونا وائرس کی شروعات  ہوئی تھی۔ وہیں مسلسل  ساتوں دن بھی کوئی نیا معاملہ درج نہیںکیا گیا۔ 
جنوبی کوریا  میں ٹھیک  ہوئے 91 مریض  پھر آئے زد میں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کو پار کر گئی ہے۔ جانس  ہاپکنس  یونیورسٹی  کے کورونا وائرس  سینٹر  کی جانب  سے  جاری کردہ  اعداد و شمار کے مطابق  دنیابھر میں اب تک 16,96.139کورونا وائرس  سے متاثر ہیں جبکہ 102669 افراد  کی موت  ہو چکی ہے۔ عالمی  سطح پر   اب تک 3,76,200  لوگ ٹھیک  ہو چکے  ہی ۔ ادھر ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ، جنوبی کوریا کے وزارت صحت نے   کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے ٹھیک ہوئے 91 افراد کا  ٹیسٹ پھر سے  پاز یٹو آیا ہے۔ کوریا   ئی سینڑ  فار ڈیزیز  کنڑول اینڈ پروینشن  نے کہا  ہے کہ وہ دوبارا کیسے متاثر ہوئے  اس کا پتہ نہیں چل پایا  ہے۔ کچھ ما ہرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا   ہے ان کا  ٹیسٹ  ٹھیک سے نہ ہوا ہو ۔ یہاں اب تک 208 افراد  کی موت  ہو چکی ہے، جبکہ دس  ہزار  450 متاثر ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top