Latest News

مکہ میں بھی کرفیو میں نرمی ، مساجد کھولنے کااعلان

مکہ میں بھی کرفیو میں نرمی ، مساجد کھولنے کااعلان

 انٹر نیشنل ڈیسک :سعودی وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کردیا. عمل درآمد اتوار 31 مئی 8 شوال سے ہوگا.سبق اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق مقامی شہری اور مقیم غیرملکی شہری روزانہ صبح 6 بجے سے سہ پہر تین بجے تک گھروں سے نکل سکتے ہیں. اس حوالے سے پہلے سے عائد پابندی اٹھالی گئی.وزارت داخلہ نے دوسرا اعلان یہ کیا ہے کہ21 جون 29 شوال سے مکہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی. شہر کی تمام مساجد میں پانچوں وقت کی نمازیں جماعت سے ادا کی جاسکیں گی.وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ میں کرفیو میں نرمی کا فیصلہ دو مرحلوں میں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے. پہلے مرحلے کاآغاز اتوار31 مئی 8 شوال سے ہوگا- اس دوران مکہ کے شہری صبح 6 سے سہ پہر 3بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے۔31 مئی سیمکہ مکرمہ آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

PunjabKesari

مکہ کے شہری دن بھر اپنے محلے میں چہل قدمی کرسکیں گے.مسجد الحرام میں مقررہ ضوابط کے مطابق جمعہ اور فرض نمازیں جماعت سے ادا کرنے کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا.سابقہ فیصلوں میں جن سرگرمیوں کو استثنی دیا گیا تھا وہ حسب سابق برقرار رہیں گی.مکمل لاک ڈاون والے محلوں میں حفاظتی اقدامات کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا.وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق کرفیو میں نرمی کا دوسرا مرحلہ 21 جون 29 شوال سے شروع ہوگا.21 جون سے مکہ کے شہری صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک گھروں سے باہر نکل سکیں گے.تمام مساجد میں جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی اجازت ہوگی. نمازیوں پر صحت ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی.مسجد الحرام میں مقررہ ضوابط کے مطابق جمعہ اور فرض نمازیں جماعت سے ادا کرنے کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا.سابقہ فیصلوں میں جن سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی وہ اجازت برقرار رہے گی.علاوہ ازیں مزید اقتصادی و تجارتی مراکزکرفیو سے خارج اوقات میں کھولے جاسکیں گے.ریستوران اور قہوہ خانے بھی کھلیں گے.پبلک مقامات پر 24 گھنٹے سماجی فاصلے کی پابندی موثر رہے گی. اجتماعی مقاصد کے لیے 50 سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع ممنوع رہے گا. مثلا شادیوں اور تعزیتی اجتماع میں پچاس سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے.محلوں میں چوبیس گھنٹے چہل قدمی کی جاسکے گی.ایسا کوئی بھی کام جس میں سماجی فاصلے کی شرط پوری نہ ہوسکتی ہو اس پر پابندی برقرار رہے گی. بیوٹی پارلرز،فٹنس سینٹرز،باربر شاپس ،ہیلتھ اینڈ سپورٹس کلب، تفریحی مراکز ،سینما گھر اور ایسے تمام کام جنہیں متعلقہ حکام منع کررہے ہوں پابندی رہے گی.بیانمیں یہ بھی کہا گیا کہ مکمل لاک ڈاون والے محلوں میں حفاظتی اقدامات برقرار رہیں گے



Comments


Scroll to Top