Latest News

اتوار کو چین سے ضروری طبی ساما ن  ہندوستان  آئے گا

اتوار کو چین سے ضروری طبی ساما ن  ہندوستان  آئے گا

انٹرنیشنل ڈیسک:چین سے لازمی طبی سامان لے کر سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ائر انڈیا کا طیارہ اتوار کو دہلی آئے گا ۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے ہفتہ کو بتایا کہ چین کے ساتھ ا ئر انڈیا کے ذریعے قائم ایروبریج کے تحت شنگھائی سے طبی سامان لے کر پہلی پرواز اتوار کو دہلی آئے گی ۔ لاک ڈان کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب کوئی مسافر یا کارگو طیارہ چین سے ہندوستان آئے گا ۔ 
ہندوستان نے شنگھائی کے علاوہ ہانگ کانگ سے بھی دہلی کے لئے کارگو پرواز کی درخواست کی تھی جس کی اجازت مل گئی ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں طبی اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے لئے شروع کی گئی  لائف لا ئن پرواز کے تحت ائر انڈیا اور ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے جمعہ کو 10 پروازیں کیں اور ملک کے مختلف حصوں میں 19 ٹن سے زیادہ ضروری سامان پہنچایا ۔ 
وزارت نے بتایا کہ جمعہ کے روز لازمی طبی اور دیگر سامان کے ساتھ ائر  انڈیا نے آٹھ اورائر فورس نے دو پروازیں کیں ۔ انہوں نے مجموعی طور پر 19.39 ٹن سامان پہنچایا ۔ یہ سامان لداخ، دھیما پور ، امپھا ل ، گنگٹوک، گوہاٹی، باگڈوگرہ ، چنئی اور پورٹ بلیئر پہنچا یا گیا ۔ وزارت  لائف لائن پرواز میں شمال مشرق ، پہاڑی اور جزائر ریاستوں تک سامان پہنچانے کو ترجیح دے رہی ہے ۔ اس کے تحت 26 مارچ سے 03 اپریل تک مجموعی 1،02،115 کلومیٹر کی دوری طے کر 138.81 ٹن سامان مختلف مقامات پر پہنچا یا گیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top