Latest News

برازیل میں بھی قہر برپا رہا کورونا:متا ثرین کا اعدادوشمار 11ہزار کے پار

برازیل میں بھی قہر برپا رہا کورونا:متا ثرین کا اعدادوشمار 11ہزار کے پار

انٹرنیشنل ڈیسک:کورونا وائرس برازیل میں بھی قہر ڈھا رہا ہے ۔ یہاں متاثرہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 11130ہوگئی اور اب تک 486لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ برازیل  کے وزارت صحت  کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 54لوگوں کی اس  انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی ہے جو اس وائرس سے یہاں  ہونے والی ہر دن موت کی اوسط سے 12.5فی صد زیادہ ہے ۔ ملک میں اس انفیکشن سے  ہونے والی موت کی شرح 4.4 فی صد ہے۔ وہیں اس دوران انفیکشن  کے 852نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس عالمی وبانے جنوب مغربی برازیل میں سب سے زیادہ قہر برپایا ہے۔ 
ان علاقوں میںاس انفیکشن کے 60فی صد یعنی 6678معاملے درج کئے  گئے ہیں، جبکہ اس  وائرس  کی وجہ سے ملک میں ہونے والی موت کا 72.2فی صد یعنی 351 لوگوں کی موت  انہیںعلاقوں میں ہوئی  ہے۔ برازیل  میںکورونا کے سب سے زیادہ معاملے سائو  پائولو میں درج  کئے گئے ہیں ۔ یہاں کورونا کے 462 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 275لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جنوبی مشرقی  شہر ریو ڈی جنیرو بھی اس وائرس سے سنگین طور پر متاثر ہے ۔ یہاں اس انفیکشن کے کل 1394معاملے سامنے آئے ہیں اور 64لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لیٹن امریکی ملک برازیل  کورونا وائرس  سے بری طرح سے متاثر ہے اور افسران بھی اس بات سے واقف ہیں کہ اس انفیکشن  سے متاثر  مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہے کیونکہ صرف سنگین طور سے بیمار لوگ ہی ہسپتالوں میں بھرتی ہیں ۔ بتا دیںکہ کورونا کے معاملے ملک میںمسلسل تیزی کے ساتھ  بڑھ رہے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری کورونا پازیٹو کی رپورٹ کے مطابق ، اتوار کی شام تک کوروناکے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 505نئے کیس آئے ہیں۔ اس کے بعد ملک میںکورونا پازیٹو مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3,577ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں  کی کل تعداد اب 83ہوگئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top