Latest News

چین میں غیر ممالک سے آئے متاثرہ افراد   کے معاملے بڑھ کر 1,464 ہوئے

چین میں غیر ممالک سے آئے متاثرہ افراد   کے معاملے بڑھ کر 1,464 ہوئے

بیجنگ:کورونا وائرس عالمی  وبا کے مرکز  ووہان میں اس انفیکشن کو قابو کرنے کے بعد چین میںغیر ممالک  سے آئے متاثرین  کی تعداد بڑھتی جا رہی  ہے  اور سوموار کو ملک میں انفیکشن  کے 89 معاملے  سامنے آئے ۔ چین میں سوموار تک غیر ملک سے آئے متاثرین  افراد کے کل 1,464 معاملے سامنے آئے  ہیں جن میں سے 905 کاا بھی علاج چل رہاہے۔ 
 اس کے علاوہ چینی صحت افسران کے لئے ایسے متاثرین معاملوں کی بڑھتی  تعداد    بھی تشویش کی بات  ہے جن  میں بیمار ی  کی علامت نہیںدکھ رہی ہے ۔ اس طرح کے 54 نئے معاملے سامنے  آنے  کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر1,0005  ہو گئی ہے ۔ چین میں کل 82,249 لوگ اس وائرس  سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے  3,341 افرد کی  بیماری سے موت ہو چکی ہے ۔ 1,170 افراد  کا ابھی علاج ہو رہا اور 77,738 افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے ۔ ملک میں انفیکشن کی پہلی لہر  کو قابو کئے جانے کے بعد کووڈ 19 متاثرین کے معاملے پھر سے بڑھ رہے ہیں کیونکہ  سینکڑوں  چینی شہری یورپی ممالک، امریکہ، روس اور ایران سمیت مختلف ممالک سے  واپس چین  آ رہے ہیں۔
چین کے قومی کمیشن نے اپنی  روزانہ رپورٹ  میں منگلوار  کو کہا کہ گھریلو سطح پر  ہوئے  انفیکشن کے تین معاملوں سمیت ملک میں 89 اور لوگ متاثر پائے   گئے۔ اس نے بتایا  کہ جو لوگ ملک میںہی متاثر ہوئے ہیں وہ تینوں  گوانگدونگ صوبے کے ہیں۔ افسران نے  بتایا کہ 2,000 چینی شہریوں کو 16چارٹیڈ  جہازوں سے ملک لایا گیا ۔ ان افراد میں بیجنگ کے علاوہ دوسرے شہروں میںجانچ کی جا رہی  ہے ۔ چین نے سبھی موجودہ ویزا رد کر بیرون  سے آئے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا د ی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top