Latest News

کوروناوائرس کے دور میں عشق کی انوکھی کہانی، وینٹی لیڑ سے اٹھتے ہی مریض نے گرل فرینڈ کے ساتھ کیا یہ کام

کوروناوائرس کے دور میں عشق کی انوکھی کہانی، وینٹی لیڑ سے اٹھتے ہی مریض نے گرل فرینڈ کے ساتھ کیا یہ کام

لندن: کوروناوائرس کے خوف سے پوری دنیا جوجھ رہی ہے۔ ہر جگہ سے دل دہلانے والی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ لیکن کچھ خبریں سکون دینے والی بھی ہیں۔ لندن میں ایک ایسا ہی دلچسپ معاملہ سامنے آیا پے۔اس میں ایک کوروناوائرس سے متاثر مریض وینٹیلیٹر پر تھا۔ وینٹیلیٹر سے اٹھتے ہی اس نے سب سے پہلے اپنی گرل فرینڈ کو ویڈیو کال کیا اور اسی وقت پرپوز کردیا۔ پورا ہسپتال اسٹاف اس وقت بھی دلچسپ ہوگیا جب اس وقت لڑکی نے بھی ہاں میں جواب دیا۔ یہ کورونا کے دور میں عشق کی کہانی انوکھی ہے۔ ڈیلی اسٹار کیایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر مریض سنگین حالت میں تھا۔ اسے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن جیسے ہی اس کی حالت سدھری اور وہ وینٹی لیٹر سے اٹھنے کے قابل ہوا اس نے سب سے پہلے اپنی گرل فرینڈ کو ویڈیو کال کیا۔
ہسپتال کے عملے کی موجودگی میں اس نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی تجویز دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکی بھی فوری طور پر شادی کے لئے تیار ہوگئی۔
لندن کے ایک ہسپتال لائف لائنس میں آئی سی یو میں داخل مریضوں کی ویڈیو کال کا اہتمام کروارہی ہیں۔ تاکہ مریض اپنے آخری لمحے میں اپنے عزیزوں کو دیکھ سکیں۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے مریضوں کے عزیزوں کو ان کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس معاملے میں ویڈیو کال بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
لائف لائنس نے 159 آئی سی یوز میں تقریبا 1046 ٹیبلیٹس دستیاب کرائے ہیں۔ اس کے ذریعے آئی سی یو میں داخل مریض اپنے عزیزوں کو دیکھ اور بات کرسکتے ہیں۔ برطانیہ میں ایسے تقریبا 15،000 ویڈیو کال کرکے مریضوں نے اپنے عزیزوں سے بات کی ہے۔
حالانکہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جب کوئی مریض وینٹی لیٹر سے اٹھا اور اس نے اپنے کنبے سے بات نہ کرکے اس نے اپنی گرل فرینڈ سے بات کی اوروہیں اسے شادی کا پرپوزل بھی دیا۔ اس واقعے سے پورا ہسپتال مسکرااٹھا۔ ڈاکٹروں اور نرسوں نے کہا کہ اس پورے معاملے نے ہمارا دن بنا دیا۔



Comments


Scroll to Top