Latest News

کابل: خود کش حملے میں 43 لوگوں کی موت

کابل: خود کش حملے میں 43 لوگوں کی موت

کابل:  افغانستان کی راجدھانی کابل میں  ایک سرکاری احاطہ میں ایک خود کش  حملہ آور اور بندوق دھاریوں کے حملے میں 43 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے منگلوار کو یہ جانکاری دی ۔ کسی بھی دہشت گردانہ تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ افغانستان کی راجدھانی میں  اس سال ہوا یہ سب سے مہلک حملہ ہے ۔ 
ایک افسر نے بتایا کہ کئی منزلہ  عمارت  کے سامنے یہ خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی کار کو دھماکہ کر اڑا دیا ۔ اس کے کچھ ہی منٹ بعد تین بندوق بردار بلڈنگ میں گھسے اور لوگوں کو مارنا شروع کردیا ۔ 
ادھیکاریوں نے بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اندر پھنسے  تھے اور 350 سے زیادہ لوگوں کو چھڑایا گیا ہے ۔  انہوں نے بتایا کہ اس حملے  حملہ آور سمیت کم سے کم 4 دہشت گردوں کو مار گرایا ۔
 



Comments


Scroll to Top