Latest News

کورونا  کے بعد چین میں آگ نے مچائی تباہی ، 19افراد کی موت

کورونا  کے بعد چین میں آگ نے مچائی تباہی ، 19افراد کی موت

بیجنگ :چین کے جنوبی مغربی صوبے سچوان کے جنگل میں لگی آگ بجھانے میں  لگے 19افراد کی موت ہو گئی ۔ سرکاری نیوز  ایجنسی  شنہوا نے تفصیلی جانکاری دیئے بغیر منگلوار کو ان افراد کے مارے جانے کی  جانکاری دی۔
شہر کے انفارمیشن دفتر نے بتایا کہ آ گ سوموار کو دوپہر ایک کھیت میں لگی تھی جو تیز ہواووں کی وجہ سے پاس ہی کے پہاڑی علاقے میںپھیل گئی ۔ لوگوں کو وہاں سے نکالنے کا کام جاری ہے اور 300سے زیادہ فائر مین ار 700فوجیوں  کو مدد کے لئے بھیجا  گیا ہے۔ 
چین میںکورونا کا قہر 
چین میںکوروناوبا کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ چین میں کورونا متاثرین  کی تعداد 81518تک پہنچ گئی ہے ۔ کورونا سے قریب 3305افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ یہاں اس وقت 76052مریضوں کا علاج ہو چکا ہے۔ 2161متاثر شخص ابھی بھی ہسپتال میں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top