Latest News

شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات پر یوں لگاجیسے پیروں تلے زمین کھسک گئی: ودیا بالن

شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات پر یوں لگاجیسے پیروں تلے زمین کھسک گئی: ودیا  بالن

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کو انڈسٹری میں 14 سال پورے ہو گئے ہیں۔اب تک کے سفر میں انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے،لیکن شاہ رخ خان کے ساتھ  ودیا محض دو گانوں میں نظر آئی ہیں۔حال ہی میں ودیا سے شاہ رخ خان سے  ان کی پہلی ملاقات پر ایک فین نے سوال کیا۔اس پر ودیا نے کہا  کہ شاہ رخ پہلی ملاقات میں لگا کہ پیروں تلے زمین کھسک گئی۔دیا بالن نے پہلی بار سال 2007  میں اوم شانتی اوم کے اسپیشل نمبر دیوانگی-دیوانگی میں شاہ رخ خان کے  ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے بعد شاہ رخ خان، ودیا کی فلم ' بے بی ' میں اسپیشل اپیریئنس کرتے نظر آئے تھے
۔پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ودیا نے بتایا کہ شاہ رخ بہت چارمنگ شخص ہیں۔پہلی بار ملنے پر تو لگا تھا میرے پاؤں کے نیچے کی زمین کھسک گئی۔ودیا نے کہا کہ اگر کوئی اچھی سکرپٹ آتی ہے کہ جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو یقینا میں اس میں کام کرنا چاہوں گی۔
فی الحال ودیا بالن 15اگست کو ریلیز ہوئی فلم' مشن منگل 'میں اس کے کردار کے لئے خوب سراہی جا رہی ہیں۔مشن منگل باکس آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے ۔فلم میں اکشے کمار، تاپسی پنوں، سوناکشی سنہا  کے ساتھ ودیا بالن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انکے کام کی مداح کافی تعریف کی۔



Comments


Scroll to Top