Latest News

جنسی ہراسانی معاملہ: بالی وڈ ادکارہ تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف ازسر نو جانچ کا مطالبہ کیا

جنسی ہراسانی معاملہ: بالی وڈ ادکارہ تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف ازسر نو جانچ کا مطالبہ کیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تنو شر ی دتہ نے  ' می ٹو مہم' کے تحت بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف نام نہاد جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا جس  میںممبئی پولیس کی جانب سے نانا کو کلین چٹ دے دی گئی تھی۔ اس کلوزر  رپورٹ کے دائر ہونے کے بعد اداکارہ تنوشری دتہ نے  نانا کو کلین چٹ دئیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا من بنایا تھا۔

PunjabKesari
اداکارہ تنوشری دتہ نے منگل ممبئی کے پولیس کمشنر سے درخواست کی کہ وہ ان سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف نئے سرے سے جانچ کا حکم دیں۔تنوشری نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی جانب سے دی گئی اس کلوزر رپورٹ کو مسترد کیا جائے، جس میں اس نے نانا پاٹیکر کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہونے کی بات کہی ہے اور اس  معاملے کی جانچ کرائم برانچ کو سونپی جانی چاہئے۔

PunjabKesari
معاملے کی جانچ کرنے والی  اوشیواڑہ پولیس نے اس سال جون میں اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں 'بی سمری رپورٹ ' دائر کی تھی ۔ 'بی - سمری  رپورٹ' کو کلوزر رپورٹ بھی کہا جاتا ہے اور یہ تب دائر کی جاتی ہے جب پولیس کو ملزم کے خلاف الزام دائر کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ تنوشری کے وکیل نتن ست پُتے نے پولیس کمشنر سنجے بروے کو منگل  کے روز ایک ای میل بھیج کر معاملے میں کرائم برانچ سے نئے سرے سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دتہ  نے اکتوبر 2018 میں پاٹیکر کے خلاف شکایت کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top