Latest News

قرینہ کپور کواپنی بیوی کے روپ میں دیکھنا چاہتا ہوں : سدھارتھ ملہوترہ

قرینہ کپور کواپنی بیوی کے روپ میں دیکھنا چاہتا ہوں : سدھارتھ ملہوترہ

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترہ اپنے ایک بیان کی وجہ سے ان دنوںچرچامیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ قرینہ کپور کو اپنی بیوی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔در اصل سدھارتھ ملہوترہ نے کرن جوہر کے شو ' کافی ود کرن 6' میں آدتیہ رائے کپور کے ساتھ شرکت کی ۔ شو کا پرومو ریلیز ہوا ہے جس میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران سدھارتھ نے مذاق میں کہا کہ وہ قرینہ کو اپنی بیوی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں اور سیف علی خان کو اپنے بھائی کے طور پر۔دراصل، کرن نے سدھارتھ سے پوچھاکہ 'کس سٹار کو اپنا بھائی بنانا چاہیں گے۔ اس پر سدھارتھ نے کہا کہ وہ سیف علی خان کو اپنا بھائی بنائیں گے۔اس کے بعد کرن نے سدھارتھ سے پوچھا کہ کس اداکارہ کو اپنی بیوی بنانا چاہیں گے ۔سدھارتھ نے کہا میں قرینہ کپور کو اپنی بیوی بنانا چاہوں گا۔ سدھارتھ کا یہ جواب سن کر کرن جوہر بھی حیران رہ گئے۔بتا دیں کہ سدھارتھ ملہوترا کا نام ان دنوں یارا اڈوانی کے ساتھ بات چیت میں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top