اداکارہ سپناچودھری کی پہلی فلم ''دوستی کے سائیڈ افیکٹ'' سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے ۔ سپنا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سر گرم رہتی ہیں اور اپنے مداحوںکے لئے ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سپنا چودھری ان دنوں' ٹک ٹاک' پر مسلسل ویڈیو بنا کر شیئرکررہتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنا ایک ویڈیو سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیاہے، جس میں وہ اپنے پیار کے بارے میں بتا رہی ہیں کہ وہ کس سے پیار کرتی ہیں۔اس ویڈیو میں وہ مشہور قوالی'' وہ ایک بھولی سی لڑکی ہے جسے میں پیارکرتا ہوں'' پر ڈانس کر رہی ہیں۔اور اپنے ساتھ موجود لڑکی کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ان کا یہ ویڈیو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔
سپنا چودھری نے اس کے علاوہ ایک اور گانے ''کہہ دوں تمہیں یا چپ رہوں'' پر بھی ایک ویڈیو بنایا ہے۔اس گانے میں سپنا اپنی دلکش ادائیں دکھا رہی ہیں۔