Latest News

*نوازالدین صدیقی نے طلاق دینے کالیا فیصلہ، عالیہ کی یہ شرائط ماننے کو تیار ہیں اداکار*

*نوازالدین صدیقی نے طلاق دینے کالیا فیصلہ، عالیہ کی یہ شرائط ماننے کو تیار ہیں اداکار*

 بالی وڈ ڈیسک : اداکار نوازالدین صدیقی اس وقت اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی (پروفیشنل اور پرسنل لائف )کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ لیکن  ان کی پرسنل لائف ان کی پروفیشنل لائف پر زیادہ بھاری پڑ رہی ہے۔ حال ہی میں ، نوازالدین کی اہلیہ عالیہ نے انہیں طلاق دینے کے لئے نوٹس بھجوایا ، جس پر عالیہ کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک نوازالدین  کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ تاہم ، اب یہ خبر آرہی ہے کہ نوازالدین نے عالیہ سے طلاق لینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ، لیکن وہ اپنے بچوں کو  اپنی کسٹڈی  میں نہیں لینا چاہتے ہیں۔

PunjabKesari

موصولہ اطلاعات کے مطابق ، نوازالدین نے اپنی اہلیہ کی تمام شرائط کو مان کر  طلاق کے لئے اپنا من بنا لیا ہے۔  یہ بھی سنا ہے کہ اداکار اپنے بچوں کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔  ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں یعنی 22 مئی کو ، نواز الدین کی فلم 'گھوم کیتو' او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top