سلمان خان کی شادی کو لیکر کافی وقت سے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں ۔ کتنی ہی بار سلمان سے اس بابت سوال پوچھا جا چکا ہے ، لیکن انہوں نے کبھی سیدھے اور صاف طور پر جواب نہیں دیا۔ بہر حال ان دنوںخبر ہے کہ سلمان خان شادی کرنے جا رہے ہیں، لیکن ریئل لائف میں نہیں بلکہ ریل لائف میں۔دراصل، خبریں آرہی ہیں کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم'' بھارت '' میں سلمان اور کیٹرینہ کیف کی شادی ہوگی۔حال ہی میں اس خاص سین کی شوٹنگ کی پوری تیاری کی گئی ہے۔
خبروں کے مطابق، سلمان اورکٹرینہ کے اس خاص ویڈنگ سکوینس کے دوران ایک گانا بھی فلمایا جائے گا، جسے دیکھ کر ناظرین سلمان کی شادی کا مزہ لے سکیں گے۔اس کے لئے پورے سیٹ کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔سیٹ سے قطرینہ کی تصویر وائرل بھی ہوئی ہے، جس میں وہ دلہن لک میں نظر آ رہی ہیں۔