CAA NRC AGAINST DARAMA

کورونا  :ماسک نہیں ، ''مودی  گمچھا'' کے لئے کریزی  ہوئے لوگ، فری میں بانٹے  گئے غریبوں  میں

کورونا  :ماسک نہیں ، ''مودی  گمچھا'' کے لئے کریزی  ہوئے لوگ، فری میں بانٹے  گئے غریبوں  میں

نیشنل ڈیسک:وزیر اعظم نریندر مودی جو بھی کہتے ہیں لوگوں کا ان پر زیادہ تر اثر ضرور پڑتا ہے۔ یہی وجہ  ہے کہ ان دنوں  ماسک کی جگہ اب مودی گمچھا کے لئے لوگ کریزی ہورہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں لوگوں میں تو مفت میں مودی گمچھا بانٹا بھی گیا  ۔ کچھ دن پہلے پی ایم مودی نے اپنے ایم  پی حلقے  کے علاقے  وارانسی کی عوام سے درخواست  کی تھی کہ کورونا بحران سے بچنے کے لئے مہنگے ماسک کی جگہ  گمچھے کا استعمال کریں، پھر کیا  تھا  کاشی واسیوں نے سپیشل  مودی گمچھے تیار کرا کر غریب ضرورتمند وں میں بانٹا۔

13 April,2020
کورونا کے خلاف جنگ:آج رات 9بجے9منٹ کے لئے جلائیں دیا، وزارت توانائی  بولا، پاور گرڈ محفوظ

کورونا کے خلاف جنگ:آج رات 9بجے9منٹ کے لئے جلائیں دیا، وزارت توانائی  بولا، پاور گرڈ محفوظ

نیشنل ڈیسک:وزیرا عظم نریندر مودی نے وبا کورونا وائرس کے خلاف ملک کی یکجہتی د کھانے کے لئے اتوار 5اپریل یعنی کہ آج رات 9بجے نو منٹ کے لئے اپنی مرضی  سے گھروں کی سبھی لائٹیں بند کر کے دروازوں اور بالکونیوں میں دیا ، موم بتی ، ٹارچ یا موبائل فون  کی فلش لائٹ جلانے کی درخواست کی ہے۔ وہیں اسی درمیان اپوزیش نے امید جتائی ہے کہ  اس سے بھارتیہ  توانائی گرڈ کو نقصان ہو سکتا ہے ۔ اس پر توانائی وزارت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 9منٹ کے لئے صرف لائٹیں بند کرنی ہیں اور  اس سے گرڈ کو نقصان نہیں ہوگا کیونکہ وزیر

05 April,2020
لکھنئو گھنٹہ پر سی اے اے مخالف احتجاج مولا نا کلب صادق کی اپیل پر ختم، ریاست کے 16 اضلاع میں لاک ڈائون

لکھنئو گھنٹہ پر سی اے اے مخالف احتجاج مولا نا کلب صادق کی اپیل پر ختم، ریاست کے 16 اضلاع میں لاک ڈائون

لکھنئو:کورونا وائرس کو تیسرے مرحلے تک پہنچنے سے روکنے کے لئے اتر پردیش حکومت نے ریاست کے 16 اضلاع کو لاک ڈائون کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، کورونا وائرس کے خوف کے پیش نظر لکھنئوکے گھنٹہ گھر میں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کے خلاف احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، این آر سی اور این پی آر کے خلاف تقریبا دو مہینے سے لکھنئو واقع گھنٹہ  گھر پر مظاہرہ کر رہی خواتین نے آج مذہبی رہنما مولانا کلب صادق کی اپیل پر اپنا مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

23 March,2020
دہلی تشدد: متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ڈاکٹروںکی  ٹیم نے جاری کی رپورٹ ،دیا یہ بڑا بیان

دہلی تشدد: متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ڈاکٹروںکی  ٹیم نے جاری کی رپورٹ ،دیا یہ بڑا بیان

نیشنل ڈیسک : شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ لوگوں کی جسمانی، ذہنی اور سماجی زخموں کو بھرنے کے لئے بڑے پیمانے پر منظم کوششوں کی ضرورت ہے۔

18 March,2020
سی اے اے پر مرکز نے سپریم کورٹ میں داخل کیا 129 صفحات کا جواب، کہا- کورٹ کا اس میں دخل بہت محدود ہے

سی اے اے پر مرکز نے سپریم کورٹ میں داخل کیا 129 صفحات کا جواب، کہا- کورٹ کا اس میں دخل بہت محدود ہے

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کی  آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر منگل کو سپریم کورٹ  میں اپنا جواب داخل کیا۔مرکز نے 129 صفحات کے اپنے جواب میں کہا کہ یہ قانون کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں کرتا اور اس سے آئینی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہونے کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

17 March,2020
شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے جائیں گے  پولیس کے اعلیٰ عہدیداران

شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے جائیں گے  پولیس کے اعلیٰ عہدیداران

نئی دہلی :دہلی پولیس کے اے سی پی اور ایس ایچ او شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس عہدیداران ، شاہین باغ کے مظاہرین کو بتائیں گے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے 50سے زیادہ افرادجمع ہونے یا مظاہرہ کرنے پر پر پابندی لگادی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ شاہین باغ کے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں سڑک سے ہٹ جانے کے لئے  کہا جائیگا ۔

17 March,2020
شاہین باغ کو کورونا کا ڈر نہیں، پابندی کے  باوجودسینکڑوں افراد  احتجا ج میں جٹے

شاہین باغ کو کورونا کا ڈر نہیں، پابندی کے  باوجودسینکڑوں افراد  احتجا ج میں جٹے

نئی دہلی:کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر دہلی حکومت کی جانب سے مارچ  کے آخر تک 50سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر روک کا اعلان کے بعد بھی سوموار کو شاہیں باغ میں سینکڑوں افراد اکٹھا  ہوئے۔ شہریت  ترمیمی قانون کے خلاف عورتوں کی اگوائی والے دھرنے کو 93دن ہو گئے ہیں ۔

17 March,2020
تیلنگانہ اسمبلی میں این پی آر ، این آر سی  اور سی اے اے  کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

تیلنگانہ اسمبلی میں این پی آر ، این آر سی  اور سی اے اے  کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

نیشنل ڈیسک :تیلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں متفقہ طور پر این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف قرار دادا منظور کی گئی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ کے سی آر کے علاوہ دیگر جماعتوں کے ارکان نے اس قرار داد پر اظہار خیال کیا۔بی جے پی رکن راجہ سنگھ نے قرار داد کی مخالفت کی

16 March,2020
سی اے اے ملک کو تقسیم اور کمزور کرتا ہے ، یہ صرف مسلمانوں کا  نہیں تمام کا مسئلہ ہے : اکبرالدین اویسی

سی اے اے ملک کو تقسیم اور کمزور کرتا ہے ، یہ صرف مسلمانوں کا  نہیں تمام کا مسئلہ ہے : اکبرالدین اویسی

نیشنل ڈیسک :تیلنگانہ اسمبلی میں آل انڈیا مجلس اتحا دالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے  لیڈر اکبر الدین اویسی نے این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پیش کردہ قرار داد کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام قوانین ہندوستانی شہریوں کی شہریت ختم کرنے اور بیرونی شہریوں کو ہندوستانی شہریت فراہم کرنے سے متعلق ہیں۔

16 March,2020
مدھیہ پردیش سیاسی بحران: وزیر اعلیٰ کملناتھ کو بڑی راحت، اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی

مدھیہ پردیش سیاسی بحران: وزیر اعلیٰ کملناتھ کو بڑی راحت، اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں بالآخر وہی ہوا جس کی امید کی جا رہی تھی،کوروناکی وجہ سے کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ سے فی الحال راحت مل گئی ہے۔ اسپیکر نے مدھیہ پردیش اسمبلی کو 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

16 March,2020
سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر ہٹانے کے حکم کو یوگی حکومت نے کیا چیلنج، پہنچی سپریم کورٹ

سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر ہٹانے کے حکم کو یوگی حکومت نے کیا چیلنج، پہنچی سپریم کورٹ

نیشنل ڈیسک :اتر پردیش کی حکومت نے صوبے کے دارالحکومت لکھنؤ میں شہریت ترمیمی قانون  ( سی اے اے )کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے پوسٹر لگانے کے معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ابھی جمعرات کو سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت کرے گا

11 March,2020
جے پی نڈا کی موجودگی میں  بی جے پی میں شامل ہوئے سندھیا، وزیر اعظم مودی اور شاہ کو کہا '' شکریہ''

جے پی نڈا کی موجودگی میں  بی جے پی میں شامل ہوئے سندھیا، وزیر اعظم مودی اور شاہ کو کہا '' شکریہ''

مدھیہ پردیش میں کانگرس حکومت کی جڑیں ہلانے کے بعد جیوتی رادتیہ سندھیا بدھ کو بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ سندھیا بی جے پی کے قومی دفتر میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی  کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے ۔

11 March,2020
سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر لگانے کا معاملہ: الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرنے سے یوگی حکومت کا انکار، سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی

سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر لگانے کا معاملہ: الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرنے سے یوگی حکومت کا انکار، سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی

لکھنؤ: اتر پردیش کی یوگی حکومت شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف دارالحکومت لکھنؤ میں مظاہرین کے پوسٹر نہیں ہٹائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ  الہٰ آبادہائی کورٹ نے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے لگائے گئے پوسٹروں کو ہٹانے کی ہدایت دی تھی

10 March,2020
لکھنؤ : سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

لکھنؤ : سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

لکھنؤ : دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر لکھنؤ کے گھنٹہ گھر  پر شہریت  ترمیمی  قانون (سی اے ا ے )کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین میں سے ایک کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔

09 March,2020
کانگرس  وفد نے  سونیا گاندھی کو سونپی دہلی فسادات پر مبنی رپورٹ، مشرا، پرویش اور انوراگ پر کارروائی کا مطالبہ

کانگرس  وفد نے  سونیا گاندھی کو سونپی دہلی فسادات پر مبنی رپورٹ، مشرا، پرویش اور انوراگ پر کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی:دہلی تشدد کی جانچ کرنے گئے کانگرس کے وفد نے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو اپنی رپورٹ سونپ دی ہے اور کہا ہے کہ مرکز اور دہلی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے فسادات ہوئے ہیں اس لئے سچائی سامنے لانے کے لئے سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج کی صدارت میں فسادات کی جانچ کرانے کا حکم  دیا جانا چاہئے ۔

09 March,2020
سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر لگانے کا معاملہ،الٰہ آباد ہائی کورٹ نے  یوگی حکومت کو لگائی پھٹکار، دیا یہ حکم

سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر لگانے کا معاملہ،الٰہ آباد ہائی کورٹ نے  یوگی حکومت کو لگائی پھٹکار، دیا یہ حکم

نیشنل ڈیسک:الٰہ  آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز لکھنؤکی ضلع انتظامیہ کو ریاستی دارالحکومت میں لگائے گئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کے ہورڈنگزکوہٹا دینے کا حکم دیتے ہوئے حکام کو 16 مارچ تک تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے

09 March,2020
وزیر خارجہ جے شنکر کی سی اے اے مخالفین کو دو- ٹوک ،کوئی ملک بتائیں جہاں سب کا خیر مقدم ہوتا ہے

وزیر خارجہ جے شنکر کی سی اے اے مخالفین کو دو- ٹوک ،کوئی ملک بتائیں جہاں سب کا خیر مقدم ہوتا ہے

نئی دہلی:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کو لے کر ہندوستان کی مذمت کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے سنیچر وار کو کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں  ہے جو کہے کہ اس کے یہاں ہر کسی کا خیرمقدم ہے۔ جے شنکر نے جموں کشمیر کی حالت پر تبصرے کرنے والوں  کے لئے انسانی حقوق کمیشن  کی مذمت کی ہے۔

07 March,2020
ہرش مندر کے قابل اعتراض بیا ن کا  معاملہ، سپریم کورٹ میں سماعت 15 اپریل تک ملتوی

ہرش مندر کے قابل اعتراض بیا ن کا  معاملہ، سپریم کورٹ میں سماعت 15 اپریل تک ملتوی

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اپنے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان کے معاملے میں سماجی کارکن ہرش مندر سے متعلق معاملے میں سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس ،  ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔

06 March,2020

سی اے  اے کیخلاف ڈرامہ پیش کرنے کا  معاملہ: سکول، اساتذہ اور بچی کی ماں پرغداری کامقدمہ مسترد کرنے کی عرضی خارج

سی اے  اے کیخلاف ڈرامہ پیش کرنے کا  معاملہ: سکول، اساتذہ اور بچی کی ماں پرغداری کامقدمہ مسترد کرنے کی عرضی خارج

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جمعہ کے روزکرناٹک کے شہر بیدر میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )اور قومی شہری رجسٹر ( این آر سی )کے خلاف ڈرامہ پیش کرنے والے  سکول،  ساتذہ اور ڈرامہ میں حصہ لینے والی بچی کی ماں کے خلاف درج غداری وطن کا مقدمہ مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا۔

06 March,2020

Scroll to Top