رام مندر مسئلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہ سرخیوں میں چل رہا ایودھیا ایک بار پھر بحث میں ہے۔ مندر مسئلے پر کورٹ کے فیصلے سے پہلے سنتوں کی جانب سے منعقد ''''رام نام جاپ ''''کے پروگرام میں رام کا نام جپنا ایک حاجی کو مہنگا پڑ گیا۔ کافر کہے جانے اور دھمکیوں سے عاجز آکر حاجی نے مسجد میں معافی مانگی۔امام نے حاجی کو دوبارہ جے شری رام نہ کہنے کا حلف دلایا اور اس گناہ سے توبہ کرائی۔
30 November,2019