Latest News

یس بنک   کے بانی رانا کپور کی بیٹی کو  ممبئی ایئر پوٹ پر لندن جانے سے روکا، پریوار کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری

یس بنک   کے بانی رانا کپور کی بیٹی کو  ممبئی ایئر پوٹ پر لندن جانے سے روکا، پریوار کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری

نیشنل ڈیسک :یس بنک معاملہ میں رانا کپور کی بیٹی روشنی کپور کو ممبئی ائیر پورٹ پر روک دیا گیا ہے ۔ روشنی کپور برٹش ائیرویز سے لندن جانے والی تھیں ۔ ای ڈی نے گزشتہ جمعہ کو ہی رانا کپور کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی ، جس کے بعد ان سے مسلسل 20 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ اتوار کو رانا کپور کو 11 مارچ تک کیلئے ای ڈی کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے ۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1236647050281766912?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1236647050281766912%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fyes-bank-issue-rana-kapoors-daughter-roshni-kapoor-stopped-from-leaving-the-country-at-mumbai-airport-imt-296115.html
قابل ذکر ہے کہ یس بنک معاملہ میں رانا کپور ، ان کی اہلیہ اور تینوں بیٹیوں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں ہندوستان چھوڑ کر کہیں اور جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ وہیں دوسری طرف اتوار شام کو ہی مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے رانا کپور اور ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹر کپل وادھوانی کے خلاف جانچ شروع کی ہے ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ اتوار کی صبح ہی یس بینک کے سابق پروموٹر اور بانی رانا کپور کو منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 11 مارچ تک اپنی حراست میں لے لیا ہے ۔ ای ڈی اس معاملہ کی جانچ رانا کپور اور ان کے کنبہ کے ذریعہ 600 کروڑ روپے کے لین دین کو لے کر کررہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کپور کنبہ کی ایک کمپنی کو دیوان ہاؤسنگ فائنانس لمیٹڈ نے 600 کروڑ روپے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے دئے تھے ۔



Comments


Scroll to Top