Latest News

شاؤمی کا یہ فیچر دے گا زلزلے سے 10 سیکنڈ پہلے الرٹ

شاؤمی کا یہ فیچر دے گا زلزلے سے 10 سیکنڈ پہلے الرٹ

گیجیٹ ڈیسک : چین کی سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے بیجنگ میں منعقد ایک ڈویلپرز کانفرنس کے دوران یہ کنفرم کیا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونس میں 'ارتھکویک (زلزلہ) وارنگ'  فیچر لا رہی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی چین کے کچھ حصوں میں MIUI 11 OS اپڈیٹ کو بھی رول آؤٹ کر دیا گیا ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ کمپنی اپنے اس نئے فیچر کو سمارٹ فونز میں ہی نہیں بلکہ سمارٹ ٹی ویز میں بھی شامل کرے گی ۔ 

PunjabKesari
زلزلہ آنے سے 10 سیکنڈ پہلے ملے گا الرٹ
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی وارننگ 10 سیکنڈ پہلے یوزرس کو مل جائے گی تاکہ یوزرس زلزلے کے آنے سے پہلے کسی محفوظ مقام پر پہنچ سکیں ۔ صرف اتنا ہی نہیں یہ فیچر ایمر جنسی شیلٹر ، ایمر جنسی کانٹیکٹ ڈیٹیل، میڈیکل کانٹیکٹس اور ریسکیو سے جڑی جانکاریاں بھی مہیا کروائے گا ۔ 

PunjabKesari
صرف چینی یوزرس کو ملے گا یہ فیچر
آپ کو بتا دیں کہ زلزلے کی وارننگ والا فیچر صرف چین میں ہی رل آؤٹ کیا جائے گا ۔ حالانکہ شاؤمی دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ٹائی - اپ  کرکے یہ فیچر چین کے باہر بھی لا سکتی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top