Latest News

ڈبلیو  ایچ او نے کورونا کے خلاف ہندوستا ن کی جنگ کی تعریف کی ، کہا وبا کو   ہرا سکتے ہیں  ہندوستانی

ڈبلیو  ایچ او نے کورونا کے خلاف ہندوستا ن کی جنگ کی تعریف کی ، کہا وبا کو   ہرا سکتے ہیں  ہندوستانی

نیویارک :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس  سے مقابلے کے لئے بھارت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ یو رپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک  نے جہاں کورونا کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا ،وہیں بھارت میں اس پر تیزی سے کام ہوا ۔ ڈبلیو ایچ او کے خصوصی ترجمان ڈاکٹر ڈیوڈ نوارو نے ملک میںجاری لاک ڈاون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں گرم موسم اور ملیریا کے چلتے بھارت کے لوگوں میں بہتر  وبا لڑنے کی طاقت ہے اور امید ہے کہ ان کا جسم کورونا کو ہر ا دے۔
ڈاکٹر نوارو نے ملیریا پرون ایریا اور بی سی جی کے ٹیکے سے بیماری کا اثر کن ہونے جیسے تمام سوالوںکے  بھی تفصیل کے ساتھ جوابات  دیئے۔ ڈاکٹر نوارو نے کورون سے مقاملے کے لئے مودی  حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے سخت قدم کی  تعریف کی ۔ لاک ڈاون کو لے کر لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں پر انہوں نے  کہا کہ تکلیف جتنی زیادہ ہوگی، اس سے اتنی ہی جلدی نجات ملے  گئی۔ انہوںنے کہا کہ پوری دنیا اس وقت لا جوا ب بحران  کا سامنا کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینے کے  لئے  بھارت  کے لوگوں کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خاموشی سے حملہ کرنے والا دشمن  ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ  بھارت نے فوری ایکشن لیا ۔ حکومت کی پوری مشینری نے مل کر کام کیا۔ وزیر اعظم  سے لے کر وزیر اعلیٰ تک ساتھ آئے۔
ڈاکٹر  نوارو نے کہا کہ بھارت کے پاس اس سے مقابلہ کرنے کی بے مثال طاقت ہے۔ بھار ت نے سخت  قدم اٹھائے ۔لوگوں کو انفیکشن اور بچاو کی جانکاری دی ۔ دوسرے ممالک نے اس پر تیزی سے کام نہیںکیا ۔ انہوں نے مانا کہ صرف کچھ معاملے آنے پر یہ سنگین مسئلہ نہیں ہے۔ اب آپ دیکھئے کہ امریکہ  میں کیا ہو رہا ہے۔ اگر یہ حالت بھارت میں بنتی، تو کیا ہوتا ، یہاں تباہی آ سکتی تھی۔ 
ڈاکٹر نوارو نے کہا کہ میں بھارت کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اس سے مل کر مقابلہ کرناہے ۔ ہم نے ایسے کسی دشمن سے پہلے مقابلہ  نہیں کیا ۔ ہم سب خطرے میںہیں۔ آج مجھے بیماری نہیں ہے لیکن کل ہو  سکتی ہے۔ مجھے اپنے کنبے اور کمیونٹی کو اس سے بچانا ہے ۔ اٹلی اور امریکہ میںبھار ت سے بہتر صحت کی سہولات کے باوجود حالات بد تر  ہونے کے بارے میں ڈاکٹر نوارو نے کہا کہ وہاں کمیونٹی میں وائرس گھومتا رہا ۔ ان ممالک نے علامت ملنے پر بھی لوگوں کو آئیسو لیٹ نہیں کیا ۔ اگر آپ تیزی سے ایکشن نہیں لیتے ،تو مشکل بڑھ سکتی ہے ۔ تیزی سے ایکشن لینا ہی ایک واحد حل ہے۔ جیسا بھارت میں ہو رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top