Latest News

عمر عبداللہ رہاہوتے ہی''لاک ڈاون''،سوشل میڈیاپر اڑامذاق تو سابق وزیر اعلیٰ نے دیا یہ جواب۔۔

عمر عبداللہ رہاہوتے ہی''لاک ڈاون''،سوشل میڈیاپر اڑامذاق تو سابق وزیر اعلیٰ نے دیا یہ جواب۔۔

نیشنل ڈیسک:کورنا وائرس (کووڈ19)کے معاملے تیزی سے ملک میں بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں لاک ڈاون کا اعلان کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر سب سے پہلے نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ یوزرز کے نشانے پر آئے ۔ دراصل منگلوارکو عمر عبداللہ کی 8ماہ بعد نظربندی ختم کی گئی اور ان کو رہا کیا گیا ۔ رات 8بجے پی ایم مودی نے قوم کے نام خطاب میں جب لاک ڈاون کا اعلان کیا تو یوزرز نے عمر کا مزاق اڑاتے ہوئے کئی ٹویٹ کئے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ عمر نے بھی یوزرز کو جواب دیا۔
عمر نے ایک تصویر کو اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، اس وقت سنگین اور ڈر پیدا کرنے والا ماحول ہے، اس لئے یہ چھوٹے مزاق دکھ نہیں پہنچاتے ۔ٹویٹر پر یوزرز نے مزاق بناتے ہوئے لکھا تھا کی ابھی آج ہی عمر رہا ہوئے اور پھر سے لاک ڈاون ہو گئے۔ بتا دیںکہ عمر قریب236دن تک حراست میں رہنے کے بعد منگلوار کو رہا ہوئے لیکن کورونا وائرس پر پی ایم مودی کے حکم کے بعد ان کو پھر سے لاک ڈاون  رہنا پڑے گا۔ کیونکہ پورا ملک  لاک ڈاون ہے ۔ پی ایم مودی کے اعلان کے بعد 21دن تک پورا ملک لاک ڈاون ہے۔ ضروری چیزوں کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ بتا دیں کہ جموں کشمیر میں5اگست 2019کو دفعہ 370ہٹائے جانے کے پیش نظر عمر کو نظر بند کیاگیاتھا۔
 



Comments


Scroll to Top