National News

مودی ملک و بیرونِ ملک لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں: رادھا کرشنن

مودی ملک و بیرونِ ملک لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں: رادھا کرشنن

نئی دہلی: نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو عوامی جذبات کی گہری سمجھ ہے اور وہ انہی جذبات کے مطابق پالیسیوں کو عملی جامہ پہناتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ملک و بیرونِ ملک لاکھوں لوگوں کے لیے ایک تحریک بن چکے ہیں مسٹر رادھا کرشنن نے پیر کے روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقاریر پر مبنی مجموعہ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس“ کے اجراءکے موقع پر یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی دوسرے میعاد کے چوتھے اور پانچویں سال کی منتخب تقاریر پر مبنی یہ کتابیں ان کے ”گ±ڈ گورننس“ کے وڑن اور عوامی مفاد کے لیے کیے گئے کاموں کی جھلک پیش کرتی ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ مسٹر مودی نے گزشتہ گیارہ برسوں میں مسلسل عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہوئے ملک کے آخری فرد تک ترقی کے فوائد پہنچانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کے ذریعے 25 کروڑ لوگ غربت کے دائرے سے باہر نکلے ہیں۔ مسٹر مودی عوام کے لیے دل سے کام کرتے ہیں اور بدلے میں کوئی توقع نہیں رکھتے۔
رادھا کرشنن نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر 50 فیصد درآمدی محصولات لگائے جانے کے باوجود، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہمیشہ نریندر مودی کو اپنا ”اچھا دوست“ کہا ہے۔ اسی طرح، وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بھی قریبی دوست ہیں۔
عالمی سیاست میں اختلافات کے باوجود چینی صدر شی جن پنگ سے بھی وزیر اعظم مودی کے تعلقات خوشگوار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم اکثر ناممکن کو ممکن بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کہا کہ نریندر مودی سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ بناتے ہیں اور ان کے تمام فیصلے سماجی بھلائی کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top