مسقط: عمان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف اومان سے نوازا ہے سلطان ہیثم بن طارق السید نے جمعرات کو مسقط میں وزیر اعظم مودی کو ایوارڈ پیش کیا مسٹر مودی عمان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس سے قبل ایتھوپیا نے بھی مسٹر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا تھا ہندوستان اور عمان نے مسٹر مودی اور سلطان السید کی موجودگی میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر بھی دستخط کیے۔
اس معاہدے کو ہندوستان اور عمان کے درمیان مشترکہ مستقبل کے بلیو پرنٹ کے طور پر بیان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں نئی توانائی ڈالے گا اور باہمی ترقی، اختراعات اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔