National News

ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مثبت طریقے سے کام کر رہا ہے: جے شنکر

ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مثبت طریقے سے کام کر رہا ہے: جے شنکر

نئی دہلی:وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں اور ہندوستان تعلقات کو دوبارہ معمول پر لانے کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ہندوستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے پیر کو یہاں ایک تفصیلی میٹنگ کی اور تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، سول نیوکلیئر تعاون، مصنوعی ذہانت، اہم معدنیات اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آئی کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند اور ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کا نقط نظر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
اپنے ابتدائی بیان میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں ہندوستان-کینیڈا تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ہم اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری میکانزم کو دوبارہ قائم اور فعال کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیرِاعظم نریندر مودی اور کینیڈا کے وزیرِاعظم کارنی کی کنانسکِس میں ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کے مطابق ہندوستان کا نظریہ ہمیشہ مثبت سوچ پر مبنی ہے۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ آج صبح وزیرِاعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران بھی آپ نے ہندوستان کے اسی مثبت اور تعمیری نقط? نظر کو محسوس کیا ہوگا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے لیے ایک جامع اور بلند روڈ میپ تیار کیا ہے، جس کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی، توانائی اور دیگر شعبوں میں عملی قدم اٹھائے جائیں گے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کینیڈین وزیرِ خارجہ کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”بطور وزرائے خارجہ، ہماری ذمہ داری ہے کہ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عمل کی قیادت کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ یہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی توقعات اور عوامی مفادات کے مطابق ہو۔ میں آپ کے ساتھ مل کر اس سمت میں کام کرنے کا خواہاں ہوں۔“
گزشتہ چند مہینوں کے دوران کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان مختلف سطحی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا، ”جب ہم کینیڈا کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں ایک تکمیلی معیشت، ایک کھلا معاشرہ، تنوع اور تکثیریت نظر آتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک قریبی، پائیدار اور طویل مدتی تعاون پر مبنی فریم ورک کی بنیاد ہے۔“
جے شنکر نے مزید کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا مختلف عالمی فورموں پر سرگرم شراکت دار ہیں۔ ہم جی-20 اور دولتِ مشترکہ کے رکن ہیں۔ ہند-بحرالکاہل خطے میں ہمارا اشتراک نمایاں ہے۔ ہم مو¿ثر کثیرالجہتی، ماحولیاتی عمل اور پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 کے پ±رجوش حامی ہیں۔ ہمارا مقصد وسیع اور گہرے تعلقات کے ذریعے عالمی معیشت کو خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔ یہ دورہ عالمی منظرنامے کا جائزہ لینے اور خیالات کے تبادلے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔



Comments


Scroll to Top