National News

سری لنکا کا دورہ اچھی ٹیم بنانے کا بہترین موقع: ہرمن پریت

سری لنکا کا دورہ اچھی ٹیم بنانے کا بہترین موقع: ہرمن پریت

ممبئی:ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے سری لنکا کے دورے سے قبل کہا ہے کہ یہ دورہ ہندوستان کے نوجوان گیند بازوں کے لیے "پرفارم کرنے کا صحیح پلیٹ فارم ہے ۔ہرمن پریت نے ہفتہ کو یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا، اگر ہم اپنے گیند بازوں کے بارے میں بات کریں تو یہی وہ وقت ہے جب وہ ذمہ داری لے سکتے ہیں اور یہ دورہ ان کے لیے پرفارم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔
انہوں نے کہاہم ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کا پورا کوٹہ (اووروں کا) ڈالیں گے۔میرے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے جہاں آپ ایک اچھی ٹیم بنا سکتے ہیں۔


 



Comments


Scroll to Top